21 ستمبر 2011 - 20:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے کہاہےکہ اگر آل خلیفہ نے عوام کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو عوام اس حکومت کو گرادیں گے اور حکام پرمقدمہ چلائيں گے۔

ابنا: سعید الشہابی نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے عوام کے قتل عام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے کے لائق نہيں ہے اور اصلاحات پر یقین نہيں رکھتی اور اسی وجہ سے اسے بحرین کے عوام کا نمائندہ نہیں کہا جاسکتا۔ الشہابی نے کہا کہ منامہ حکومت کے پاس عوام کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں ہے اور آل خلیفہ کے پاس زیادہ آپشن نہیں ہیں اور نہ وہ عوام کے مطالبات پر عمل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے پہلے انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچائيں اور ملازموں کو بے روز گار کرکے عوامی تحریک سے مقابلہ کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت عوام کو اپنے حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع دے ورنہ اس کا انجام بھی حسنی مبارک اور اسکے کارندوں کی طرح ہی ہوگا۔........ /169